مختلف انتظامی محکموں میں 200سے زائد آسامیاں پیدا کر نے کا فیصلہ 

پشاور۔صوبائی حکومت نے صوبے میں قبائلی اضلاع کے ضم ہونے کے بعد صوبے کے مختلف انتظامی محکموں میں مختلف پے سکیلز کے دو سو سے زائد نئی آسامیاں پید اکرنے فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے سرکولر کے مطابق نئی پیدا کی جانے والی آسامیوں میں گریڈ17کے سپرنٹنڈنٹ کی 26اور پرائیویٹ سیکرٹری کی ایک،گریڈ16میں پرسنل اسسٹنٹ،اسسٹنٹ اور سینئر سکیل سٹینو گرافرز کی43 آسامیاں گریڈ 14میں جونیئر سکیل سٹینو گرافرز اور سینئر کلرکس کی 44آسامیاں،گریڈ 11میں جونئیر کلرکس کی 40آسامیاں گریڈ 6میں ڈرائیورز کی 40آسامیوں کے علاوہ گریڈ4میں قاصد جبکہ گریڈ3میں نائب قاصد کی متعدد آسامیاں شامل ہیں۔