بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مو¿ثر جواب دیا گیا۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔