سوات۔مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے دوبھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گھروں سے نکال کر دفنا دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح مٹہ کے علاقے نوخارہ میں محمد حکیم نامی شخص کی گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2سالہ الماس دختر اکبر علی،7سالہ واجد ولد محمد حکیم،اور 4سالہ ساجد ولد محمد حکیم ملبے تلے آ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ عزت پری زوجہ محمد حکیم شدید زخمی ہوگئی‘ مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمی خاتون کو ملبے تلے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔