نوشہرہ+اکوڑہ خٹک۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیل عباس خٹک سمیت3افراد کو رونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کے بڑے بھائی سابق ایم این اے مسعود عباس کو رونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں خٹک نامہ کی مشہور شخصیت اور بینکار نور حسین خٹک اور ایک خاتون شامل ہیں۔ڈی ایچ اوڈاکٹر گل زمان شاہ کے مطابق بادشاہ بیگم سکنہ رحیم آ باد بدرشی جو قاضی میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائر س کے باعث دم توڑ گئی‘عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق ایم پی اے خلیل عباس اور خٹک نامہ کے بینکار نور حسین خٹک بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے اب تک نوشہرہ میں 35 افرادکورونا سے جاں بحق ہوچکے ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی نوشہرہ کے 18افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارآ گئے۔
مزید 5مر یضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا اس طرح نوشہرہ میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 575 ہوگئی اب تک 1943افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1176افراد کے ٹیسٹ منفی آ گئے آ ج مزید 22مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اس کیساتھ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 263ہوگئی انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے 3علاقے لاک ڈاؤن جن میں اے ایس سی کالونی ڈی بلاک،اکوڑہ خٹک میں محلہ فا طمہ مسجد اور وزیر گھڑی میں ہسپتال کورونہ کو اس وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ کورونا کا مرض پھیل رہا ہے بازاروں میں بے جارش کم کیا جائے اور ماسک کا استعمال لازم کیا جائے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔