سرکاری ملازمین اور اساتذہ کا آج صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین ٗ اساتذہ اور نجی تعلیمی ادارے آج بجٹ کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے ٗ آل ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل اور ایپکا کے صدر اسلم خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اساتذہ اور دیگر تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

نائب صدر اصغر علی داؤدزئی کے مطابق آج دن ایک بجے تمام اساتذہ اور ملازمین ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن میں اکٹھے ہونگے اور جلوس کی شکل میں صوبائی اسمبلی تک مارچ کرینگے جہاں پر دھرنا دیا جائیگا ادھر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر طارق متین اور صوبائی نائب صدر شبیر احمد خان نے کہاکہ احتجاج اور دھرنے میں نجی سکولوں کے ہزاروں اساتذہ اور سکول پرنسپلوں سمیت مالکان شریک ہونگے۔