اسلام آباد۔وزیر مملکت برائے سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 24 روز بعد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شہریار آفریدی نے کہا کہ 24 روز کی شدید بیماری کے بعد میرا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ تجربہ تھا لیکن میرا پختہ یقین ہے کہ ہر بیماری ہمیں اللہ سے قریب کرتی ہے، اللہ ہم سب کو اس وبا سے بچائے۔واضح رہے کہ 30 مئی کو شہریار آفریدی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ٹوئٹر پر شہریار آفریدی نے خود کے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔