پشاور میں کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ٗ درجنوں گرفتار

پشاور۔ ٹریفک پولیس پشاور نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 36 کم عمر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کو آگاہی دینے کی خاطر ناکہ بندیاں کی گئیں 

جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطبی تدابیر بارے آگاہی دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 36 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔