خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

پشاور۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بوندا باندی ہونے اور تیز ہوائیں چلنے امکان ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ جائیگی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی اضلاع اور میدانی و بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے 

جبکہ بوندا باندی بھی رہے گی لیکن آئندہ ہفتے سے صوبے کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس سے بچنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی بھی اپیل کی ہے ان کے مطابق لوئر چترال گولین میں بدھ کے روز بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 سنٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58  فیصد رہا۔