پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ٗ گزشتہ روز مزید 19افراد مہلک وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے ٗ جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 808ہو گئی ہے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 654افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار 444ہو گئی ہے ٗ گزشتہ روز 440مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی یوں مجموعی طور پر 6060مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں 4ٗ چارسدہ ٗ نوشہرہ ایبٹ آباد ٗ کوہاٹ میں ایک ٗ ایک ٗ مردان میں 2اور سوات میں 3افراد لقمہ اجل بنے ٗ پشاور میں ا موات کی مجموعی تعداد 390ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 7372مریضوں میں صرف 786صحت یاب ہوئے ہیں۔