حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کلرک کورونا وائرس سے جاں بحق

پشاور۔خیبر انسٹیٹیویٹ آف چائلڈ ہیلتھ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کلرک بختیا احمد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا ٗ وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے پشاور کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھا ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چمکنی میں ادا کردی گئی 

مرحوم فیاض خان ایڈوکیٹ،نیاز خان اور ریاض خان کے بھتیجے، یوسی چمکنی کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر خالدوقاص چمکنی کے برادر نسبتی اور معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر گوہر رحمن کے بھانجے تھے مرحوم اے این پی کے صدر حاجی محمد شفیق کے نواسے تھے۔