وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید، دہشتگرد ہلاک

شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پردہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔

شمالی وجنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپاو¿نڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔