ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4471 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا جبکہ اس عالمی وبا سے مزید 89 اموات ہوئی ہیں۔
اس طرح ملک میں کووڈ 19 کے کل متاثرین کی تعداد 181,088 اور کل اموات کی تعداد 3590 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ 1435 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 69,628 متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں۔
اب تک ملک میں کورونا سے 71,458 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔