اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیو لنک اجلاس ہوا۔
وزرائے خارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا جس میں کشمیر کی صورت حال اور بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی صورت پر مفصل بریفنگ دی۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے صدر کشمیری عوام کے نمائندہ کے طور پر شریک ہوئے۔