آصف علی زرداری کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نئی تصویر منظر پر آگئی۔ بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی فادرز ڈے پر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ پر ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔

آصف زرداری طویل عرصے سے علیل ہیں۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیسز میں انہیں گرفتار کیا گیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق صدر کو رہا کردیا۔ سابق صدر کافی عرصے سے میڈیا سے بھی دور ہیں جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان سے متعلق کئی افواہوں نے بھی جنم لے لیا تاہم ان کی نئی تصویر کے اجرا سے وہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔