تعلیمی ادارو ں کو کھولنے کیلئے سفارشات تیار

پشاور۔تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جس کے مطابق نئے تعلیمی سال کے موقع پر نئے داخلوں پرمکمل پابندی عائد ہو گی ٗڈی اور ای کیٹگری کے نجی سکول اور اقراء طرز کے سکولوں کو بند رکھنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہاہے اے کیٹگری ٗ بی کیٹگری اور سی کیٹگری کے سکول کھلنے کا امکان ہے ٗ۔

 گلی محلوں قائم سکولوں کیلئے سخت ایس او پیز اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہاہے جن کلاس رومز میں بچوں کی تعداد زیادہ ہیں ان کلاسز کو دوشفٹوں میں کیا جائے گا  جس کی ذمہ دار سکول انتظامیہ ہو گی لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر لگانے ٗ صاف پانی ٗماسک ٗ سینٹی ٹائزر کی فراہمی سکول کی انتظامیہ پرعائد ہو گی اگر کورونا وائرس سے کوئی بچہ یا سکول ملازم مر گیا تو اس کی ذمہ داری بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہو گی 

تعلیمی اداروں کے بسوں میں گنجائش سے زائد طلباء و طالبات کے بیٹھانے پر پابندی عائد ہو گی پرائیویٹ گاڑیوں اور تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کے لئے بھی ایس او پیز بنیں گے ٗ طلباء و طالبات  کو لے جانے والی پرائیویٹ گاڑیوں میں ماسک لازمی قرار دیا جائیگا زیادہ تعداد میں طلباء و طالبات کو گاڑیوں میں نہیں بیٹھایا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے سفارشات وزارت تعلیم کو ارسال کردی گئی ہیں  دو جولائی کو اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو گا تاہم گرمی کے باعث سکولوں کو یکم ستمبریا اکتوبر سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارشات کی گئی ہے۔