گندم پابندی ٗ خیبر پختونخوا کی فلور ملز بند کرنے کا فیصلہ

پشاور۔پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی اور پکڑ دھکڑ کے خلاف خیبر پختونخوا کی فلور ملوں نے ایک مرتبہ پھر احتجاج اور فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ  خیبر پختونخوا کی حکومت بلا جواز پنجاب سے فلور ملز مالکان کی خریدی ہوئی گندم کو پکڑ دھکڑ کے ذریعے اپنی تحویل میں لے رہی ہے 

ٗ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان‘ صوبائی وزیر خوراک‘ سیکرٹری خوراک سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی گندم کی پکڑ دھکڑ اور گندم پر تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور خیبر پختونخوا کی فلور ملوں کو بلا تعطل گندم فراہم کی جائے اجلاس میں اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیاگیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان تحریک انصاف کی ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے واضح اعلان کے مطابق کہ پاکستان کے پورے ملک میں گندم کی آزادانہ نقل نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بھی صوبائی انتظامیہ نے پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے خریدی ہوئی گندم کے ٹرکوں کو زبردستی اپنی تحویل میں لیا گیا ہے۔