کرونا وائرس کے علاقو ں میں لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت 

 پشاور۔صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی تھی کہ جن علاقوں میں کورونا کے کیسز موجود ہیں ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے جس پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے من و عن عمل کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں فوری لاک ڈاون کا نفاذ کیا۔ تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کل 240 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیاہے ان تمام علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار305 ہے اسی طرح سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے 5لاکھ 37ہزار10 افراد گھروں میں محصور ہیں۔ ڈویژنل سطح کے رپورٹس کے مطابق ملاکنڈ ڈویڑن میں 137 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ 

جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1282 ہے اور لاک ڈاون زدہ علاقوں میں 3 لاکھ 90ہزار 476 افراد گھروں میں محصور ہیں۔ بنوں ڈویڑن میں 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہے جبکہ بنوں ڈویڑن میں سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 1685 افراد گھروں میں محصور ہیں۔ ڈی آئی خان ڈویڑن میں کل 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے جس میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہے سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 2660 افراد گھروں میں محصور ہیں ہزارہ ڈویژن میں 25 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے متاثرہ افراد کی تعداد 269 ہے لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں کل 90ہزار 589 افراد گھروں میں محصور ہیں کوہاٹ ڈویژن میں کل 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے متاثرہ افراد کی تعداد 164 ہے لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں کل 4150 افراد گھروں میں محصور ہیں مردان ڈویژن میں 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جس میں متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہے۔