چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سیل کو مستقل کرنے کی منظوری 

 پشاور۔صوبے کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے فورم صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ بلدیات، خزانہ، انڈسٹری، سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ سرکاری حکام سمیت ڈائریکٹر جنرل پی سی این اے، چیف اکانومسٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی کورونا صورتحال احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سیکرٹری انڈسٹریز، سی اینڈ ڈبلیو حکام، خیبرپختونخوا اقتصادی بحالی پروگرام (ای آر کے ایف) کے حکام نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ سے تعلق رکھنے والے 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی منظور ہونے والے منصوبوں کی کل لاگت 7.13 ارب روپے ہے منظور ہونے والے منصوبوں میں خیبرپختونخوا اقتصادی بحالی پروگرام (ای آر کے ایف) بھی شامل ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا سمیت نئے ضم شدہ اضلاع میں کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے ذریعے روزگار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

 صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی فورم نے منصوبے کی توسیع اور فیز 2 کی باقاعدہ منظوری دی پروگرام کا بنیادی جز خیبرپختونخوا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے منصوبے کی کل لاگت 6.2 ارب روپے ہے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سیل کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی سی پیک سیل سی پیک منصوبوں کی ڈیزائننگ اور پلاننگ میں معاونت فراہم کرے گا سی پیک سیل صوبے اور وفاق کے اداروں کے ساتھ خیبرپختونخوا میں سی پیک منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے اور منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کا بھی پابند ہوگا سی پیک سیل کے قیام پر 16.2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ٗاجلاس میں نئے ضم شدہ اضلاع کے لئے جاری گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی منصوبے کی کل لاگت 71.7 کروڑ روپے ہے گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کے تحت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پبلک سروس ڈیلیوری اور عوامی مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔