ٹڈی دل خاتمہ کیلئے عالمی بینک کے تعاون سے منصوبہ تیار

پشاور۔ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے منصوبہ تیار کرلیاگیاجس کے لیے عالمی بینک نے  بیس کروڑ ڈالرجبکہ اے ڈی بی نے پندرہ کروڑ ڈالر دینے کاوعدہ کیاہے لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سکیورٹی پراجیکٹ کے تحت ورلڈ بینک کی مالی مدد پر غور کیاجائے گا ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کاپی سی ون تیار ہوچکاہے جوسی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا 

یہ پہلا وفاقی زرعی منصوبہ ہے جس کے لیے عالمی بینک مالی اعانت فراہم کرے گا وزارت فوڈ سیکیورٹی صوبائی حکومتوں،ڈی پی پی،این ایل سی سی،این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس منصوبہ کے نفاذ کی ذمہ دا ر ہوگی لیفس کے تحت اٹھارہ اضلاع و مقامات پر کام کیاجائے گا جس میں بلوچستان کے نو،پنجاب کے چار سندھ کے چارا ورخیبرپختونخوا کاایک ضلع شامل ہے لیفس پراجیکٹ چارا ہم اجزاء پرمشتمل ہوگا پہلے مرحلہ میں ٹڈی دل کی افزائش اورپھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے نگرانی اورکنٹرول کے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ انسانی صحت اورماحولیات کو لاحق خطرات کو کم کیا جائے گا دوسرے حصہ میں معیشت کاتحفظ اوربحالی ہے جو متاثرہ کسانوں اور مویشیوں کے مالکان کوفوری طورپرریلیف کویقینی بناناہے تیسر اجزو ٹڈی دل سے متعلق ابتدائی انتباہ دینے پر مشتمل ہے چوتھاجزو پراجیکٹ مینجمنٹ،نگرانی اور تشخیص کاہے