کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی، 3695 اموات


 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 599 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہوگئی، جن میں سے 73 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 71 ہزار 92 ہے۔ پنجاب میں 68 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 22 ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار 587، اسلام آباد میں 11 ہزار 219، گلگت میں ایک ہزار 326 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 869 ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 105 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 695 ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ جہاں ایک ہزار 495 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سندھ میں 1103، خیبر پختونخوا میں 843، بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، اور آزاد کشمیر میں 22 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔