سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
#بيان | اس سال #حج کے بارے میں #وزارت_حج اور عمرہ کا جاری کردہ بیان۔ pic.twitter.com/SpvJp03DXL
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) June 22, 2020
وزارت کا بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزرات کے مطابق دوران حج عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 1300 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔ وہیں دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن بھی 22 جون سے ختم کردیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا پہلے ہی رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔