پشاور۔خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 2516مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دیدی ٗ جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 9385ہو گئی ہے ٗ گزشتہ روز 755نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار 388ہو گئی ہے ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 12چل بسے ٗ یوں صوبے میں اموات کی تعداد 855تک پہنچ گئی ہے ٗ
گزشتہ روز پشاور میں 4ٗنوشہرہ میں 2ٗ سوات میں 3ٗ مانسہرہ ٗ ہنگو ٗ کرک ٗ میں ایک ٗ ایک مریض چل بسا ٗ واضح رہے کہ پشاور میں 8105مریضوں میں 3029صحت یاب ہوگئے ہیں ٗ اس ضلع میں اموات کی تعداد 417ہے دوسرے نمبر پر سوات ہے جہاں پرمہلک وائرس کے باعث 83افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔