پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ بلدیات میں 27 ماہرین فن تعمیر کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ٗ پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر تعینات ہونے والے ماہرین فن تعمیر میں 7خواتین بھی شامل ہیں ٗ انہیں گریڈ 17میں صوبے کے مختلف ٹی ایم ایز میں تعینات کر دیا گیا ہے ٗ
اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق مصباح الدین کو ٹی ایم اے ڈگر بونیر ٗ جمال احمد کو چترال ٗ فائزہ یعقوب کو ہری پور ٗ محمد شعیب کو ایبٹ آباد ٗ محسن امین کو مردان ٗ رابعہ نورین کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور ٗ سکندر قریشی کو کرک ٗ نصرت علی کو لکی مروت ٗ ایمن افتخار صوابی ٗ محمد ساجد دیر اپر ٗ فیصل شہزاد نوشہرہ ٗ محمد فاروق درانی بٹ خیلہ ٗ شاہین اللہ خان بنوں ٗ جمشید اللہ ڈی آئی خان ٗ سعدیہ خوشرید ٹاؤن ٹو پشاور ٗ زیشان احمد الپوری ٗ محمد فاروق تیمر گرہ ٗ سید تصور شاہ بٹ گرام ٗ احمد علی بابوزئی ٗ باسط مجید ٹانک ٗ شاکر زمان کوہاٹ ٗ فرخندہ انور ٹاؤن ون پشاور ٗ رضوان خانزادہ مانسہرہ ٗ حناء افضل ٹاؤن تھری پشاور ٗ قیصر بلال ہنگو ٗ اسفندیار خان چارسدہ اور فاخرہ گل ٹاؤن فور پشاور شامل ہیں۔