لاک ڈاؤن کے باجود سیاحوں کی بڑی تعداد بحرین پہنچ گئی

سوات۔لاک ڈاؤن اور سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح بحرین پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، ہوٹلز کی بندش کے باعث سیاحوں کے رش سے تمام نظام درہم برہم ہوگیا، سیاحوں نے اپنی گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کرکے ڈیرے ڈال دئیے، ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاون پر عمل درآمد صرف ہوٹلز انڈسٹری کی بندش تک محدود ہو ں، انتظامی حکام سیاحوں کو سیاحتی مقامات سے روکنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آ رہے ہیں جبکہ بحرین انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز انڈسٹری پر کڑی نگرانی کیوجہ سے تمام ہوٹلز بند پڑے ہیں 

سیاحوں کو رہائش نہ ملنے کیوجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  سیاح رات اپنی گاڑیوں یا ٹینٹ میں گزارنے پر مجبور ہیں حکومت کیجانب سے ایس او پیز پر کے تحت ہوٹلز کھولنے کے اعلان پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا جس کیوجہ سے بحرین میں 80 ہوٹلز گزشتہ تین ماہ سے بند پڑے ہیں ہوٹلز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو سیاحوں پر پابندی لگائی جائے تاکہ سیاحوں کو مشکلات نہ ہوں اور یا ہوٹلز مالکان کو ہوٹلز کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ سیاح باعزت طریقے سے ہوٹلوں میں رہ سکیں اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوں۔