اسلام آباد۔ پاسکو نے خیبرپختونخواہ کو فوری طور پر ایک لاکھ ایم ٹن گندم جاری کردی ہے. محکمہ فوڈ,خیبرپختونخواہ اور پاسکو کے مابین مفاہمت کی یادداشت پرمنگل کو دستخط ہوئے۔وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اس ایم او یو پر دستخط کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گندم کی موجودہ سٹاک پٹیشن اور پاسکو کی دیگر وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے،وفاقی وزارت نے کے پی فوڈ سیکیورٹی کے لئے 100،000 ایم ٹن مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔مفاہمت نامہ پر جنرل منیجر (فیلڈ)، پاسکو اور ڈائریکٹر، محکمہ خوراک کے پی کے نے دستخط کیے۔ پاسکو جوٹ بیگ میں گندم مہیا کرے گا۔یہ گندم اوکاڑہ، بورے والا، وہاڑی، خانیوال، ملتان، بہاولپور، علی پور، خان پور اور لیہ سے جاری ہوگی۔