پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے پشاورمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنمک منڈی میں تکہ کڑاہی مارکیٹ ٗ شعبہ بازار میں عوامی مارکیٹ ٗ شفیع مارکیٹ میں لائبرٹی پلازہ اور الشیخ پلازہ سیل کر دیا گیا ٗڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا کے ہمراہ نمکمنڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تکہ مارکیٹ کو سیل کر دیا۔
اور شعبہ بازار میں عوامی مارکیٹ کو بھی تالے لگا دیئے گئے ٗڈپٹی کمشنر نے مزید کاروائی کر تے ہوئے صدر کی شفیع مارکیٹ میں لائبرٹی پلازہ اور الشیخ پلازہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔