پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے داماد کے بعد بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جنہیں آئسولیٹ کرکے دوائیاں تجویز کردی گئی ہیں واضح رہے کہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے داماد اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری ڈاکٹرنعمان مجاہد میں کوروناوائرس کی تشخیص دو ہفتے قبل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر نعمان مجاہد کورونا کی بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں لیکن اب ان کی اہلیہ اور اسفندیار ولی خان کی صاحبزادی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزبرائے قبائلی اضلاع میں موبائل ہیلتھ یونٹ میں میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔