خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارششیں شروع ہو نے کا امکان

پشاور۔خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہو نیکا امکان ہے بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے بارشوں اور تیزہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ٗچھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  1700پر دیں۔