پشاور۔ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز ورسک روڈ پر2ماربل فیکٹریاں ٗحیات آباد میں وینس میچ فیکٹری ٗکوہاٹ روڈ پر دوبیکریوں سمیت 3 ریسٹورنٹس اور کارخانو مارکیٹ سمیٹ دیگر علاقوں میں 42 دکانیں سیل کر دی گئیں
ٗ اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے صدر کے مختلف بازاروں میں عوامی آگاہی مہم میں حصہ لیا اور عوام اور دکانداروں میں سیفٹی ماسک تقسیم کئے ٗ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وینس میچ فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ انھوں نے مزید کاروائی کر تے ہوئے کارخانو مارکیٹ میں بیشتر دکانوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کیا۔