پشاور۔صوبائی حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافہ سے معذرت کرتے ہو ئے آٹا سستے داموں فراہم کرنے کے لئے وفاق سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافہ کا مطالبہ کیا تھا اور موقف اختیار کیاتھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے
اور موجودہ نرخنامے پر روٹی فروخت نہیں کر سکتے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ تجویز کو مسترد کرتے ہو ئے ہدایات کی ہے کہ آٹے کے سستے داموں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائینگے سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت اور وفاق سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ نانبائیوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی ہو سکے۔