پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اموات اور نئے کیسوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے ٗ گزشتہ روز پشاور سمیت 6اضلاع میں 6افراد وائرس سے چل بسے ٗ جبکہ 416نئے مریضوں کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار 303ہوگئی ہے ٗ صوبے بھر میں اب تک 879 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 352ریکور ہوئے یوں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11ہزار 449ہوگئی ہے ٗ گزشتہ روز پشاور میں 4ٗ چارسدہ ٗ مردان ٗ دیر اپر ٗ شانگلہ میں ایک ٗ ایک اور سوات میں 2افراد لقمہ اجل بنے۔