پشاور۔خیبرپختونخوابارکونسل نے تہکال پولیس کی جانب سے نوجوان کوبرہنہ کرکے تشددکانشانہ بنانے اور پھر اس کی ویڈیووائرل کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعے کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے آج جمعہ کے روز پشاورہائی کورٹ اورصوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہدرضاملک نے اس ضمن میں بتایاکہ پولیس گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
اوراس واقعہ کے خلاف آج جمعہ کے روز پشاورہائی کورٹ اورماتحت عدالت میں کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوگااورصوبہ گیرہڑتال کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پولیس نے عامر تہکالی کیساتھ غیر انسانی،غیراخلاقی اور غیرقانونی فعل کیا اور حکومت فوری جوڈیشل انکوائری کمیٹی بنائے انہوں نے کہاکہ
پولیس کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں اورحکومت اس حوالے سے فوری قانون سازی کرے۔