جامعہ پشاور نے ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیا 

پشاور۔ شعبہ امتحانات یونیورسٹی آف پشاور نے  ایل ایل بی  کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتیجہ  یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uop.edu.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایل ایل بی امتحان جامعہ کے15 ملحقہ کالجز کے لئے منعقد کیا گیا۔ ایل ایل بی پارٹ فرسٹ میں 1059 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 460  کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح نتیجہ کا تناسب 43 فیصد رہا۔ ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ میں 987 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 545 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح کامیاب امیدواروں کا تناسب  55 فیصد رہا۔ ایل ایل بی فائنل امتحان میں مجموعی  طور پر 905 امیدواروں نے حصہ لیا  جن میں 650 کامیاب قرار پائے۔

 اسی طرح فائنل ائیر میں کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سید فضل ہادی کے مطابق اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر حالات کے باوجود  ایل ایل بی امتحانات کے نتائج کا اعلان پچھلے سال کی طرح 26 جون کو ہوا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ڈی ایم سی 26 جون کو متعلقہ کالجز کو بھجوائے جارہے ہیں اور طلبہ اپنے ڈی ایم سیز  پیر 29 جون سے کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم کو کوئی دیگر معلومات حاصل کرنی ہو تو آنے کی زحمت نہ کرین اور ای میل ایڈریس  [email protected] یا ٹیلی فون نمبر 091-9222262 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وہ طلبہ جوپیپر میں 5  فیصدنمبروں یا اس سے کم کی وجہ سے فیل ہیں ری چیکنگ کے لئے اہل ہیں۔ اگر وہ ری چیکنگ یا ری ٹو ٹلنگ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں کوہ جامعہ کے ویب سائٹ پر دئیے گئے

 شعبہ امتحانات کے لنک سے ری چیکنگ فارم ڈاون لوڈ کرکے بھر دیں اور  1450  Rs.روپے ری چیکنگ فیس فیصل بینک کے کسی بھی برانچ میں 21  دن کے اند جمع کریں اور ای میل ایڈریس[email protected] پر بھجوا دیں اور ساتھ ساتھ پوسٹ کے ذریعے بھی بھجوائیں۔ جبکہ وہ طلبہ جو UFM کیٹیگری میں ہیں کو اطلاع دی جاتے ہے کہ انکو  UFM  کمیٹی  کے سامنے آن لائن پیش  ہونا ہوگا  اور اس بارے میں طلبہ کو تاریخوں کے بارے میں بعد میں الگ سے اطلاع دی جائیگی۔