محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا، بورڈ کے لیب کا نتیجہ پھرمثبت

 محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا، پی سی بی کے تحت جانچ میں نتیجہ مثبت آنے پر آل راﺅنڈر نے نجی لیبارٹری سے رجوع کیا تو رپورٹ منفی آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب نے محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو نتیجہ ایک بار پھر مثبت تھا، لیبارٹری انتظامیہ نے بورڈ کو دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا، لیبارٹری سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی ساکھ کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا۔

 
یاد رہے کہ محمد حفیظ کی نجی لیب سے رپورٹ نے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھا دئیے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی نامزد کردہ لیب کے سوا کسی کا نتیجہ تسلیم کرنے کے حق میں نہیں،موجودہ پالیسی کے تحت محمد حفیظ کا ٹیسٹ مثبت ہے، جمعے کو دوسری ٹیسٹنگ کے بعد 29 جون کو بھی منفی نتیجہ آیا تو وہ کلیئر ہوں گے۔