پشاور۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی جانب سے نئے سرکاری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سٹیبلشمنٹ کے تمام ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز کو نئے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسر ز کے نام جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے سرکاری اوقات کار پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئے اوقات کار جاری کئے تھے۔
جس کے تحت سرکاری ملازمین کو پیر سے جمعرات تک صبح 9سے شام 4بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9سے شام بارہ بجے تک کے ڈیوٹی انجا م دیں گے تاہم یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ ملازمین کی جانب سے مذکورہ نئے سرکاری اوقات کار کی پابندی نہیں کی جاتی۔