پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پاکستان تمام سکھ زائرین کے لئے کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے جارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ 29 جون سے گوردوارہ کرتار پور کھول دیا جائے گا، بھارت گوردوارہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنی طرف سے انتظامات مکمل کرلے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں۔