کورونا وائرس سے متاثرہ قبائلیوں میں پیکجز کی تقسیم شروع

پشاور۔ صوبائی حکومت کی ہداہت پر کورونا سے متاثرہ قبائلی عوام میں پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر جمرود سب ڈویژن نے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق کورونہ سے متاثرہ خاندانوں میں ضروریات زندگی کی اشیاء پر مشتمل راشن تقسیم کیا اس موقع پر قبائلی عوام کی جانب سے کورونہ سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کا عہد کیاگیا اے سی جمرود آفتاب احمد خان نے کہا کہ کورونہ کے سدباب کے لیئے بہترین حل ایس او پیز پر عمل کرنا ہے،حکومت کورونہ سے متاثرہ قبائلی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی 

حکومت ضلع خیبر میں کورونہ متاثرین کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی امداد کو یقینی بنائے گی متاثرین کی امداد میں کسی قسم کی کوتاہی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی دریں اثناوزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے سابق قبائلی اور نئے ضلع خیبر میں پہلی بار غیر رسائی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے اور سابقہ فاٹا کے دور افتادہ علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی سکیمیں شروع کر دی گئی ہیں۔