ملک بھر میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 2 ہزار 955 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 25013 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 39 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 188 ہوگئی۔
ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 213 ہے جبکہ 92 ہزار 624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 78 ہزار 268 ہے، پنجاب میں 74 ہزار 202، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380 ، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔