سری لنکن پولیس نے ورلڈ کپ 2011 فائنل کی تحقیقات ختم کر دیں، تحقیقات کے دوران میچ میں فکسنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2011 فائنل کی تحقیقات کو سری لنکن پولیس نے ختم کردیا ہے۔
سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں دو کھلاڑی اور ایک چیف سلیکٹر سے تفتیش کی گئی، تینوں افراد کی وضاحتوں سے مطمئن ہیں۔
سابق کپتان کمار سنگا کارا سے تحقیقاتی یونٹ نے 9 گھنٹے سوال جواب کئے، جبکہ اروندا ڈی سلوا اور اوپننگ بلے باز اوپل تھارنگا نے بھی اپنا بیانات ریکارڈ کرائے۔
یہ بھی پڑھیے: سری لنکا نے ورلڈکپ 2011ء فائنل کی تحقیقات کا آغاز
سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو بھی آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں سری لنکن ٹیم کو بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کے فکسنگ کے بیان کے بعد گزشتہ ماہ تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔