لیونل میسی نے بارسلونا کو 2021 کے بعد خیرباد کہنے کی تیار کرلی۔
بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے کلب سے معاہدے میں توسیع کی بات چیت ختم کردی، وہ موجودہ معاہدے کی تکمیل پر رخصت ہونے کی تیاری کررہے ہیں، حالیہ معاہدہ 2021 میں مکمل ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی اور والد جارج نے معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال شروع کیا تھا لیکن اب وہ کیمپ ناؤ میں مزید رکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔