پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان اور گرانٹ فلاور کے درمیان گلے شکوے دوراور تنازع ختم ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کیا اور ان سے معذرت کرلی۔
دوران گفتگو گرانٹ فلاور نے یونس خان کو بتایا کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو سنسنی خیز بنایا ۔
گرانٹ فلاور نے الزام لگایا تھاکہ یونس خان نے ان کے گلے پر چھری رکھ دی تھی، واقعے کا ذکر ٹیم منیجر وسیم باری نے ٹور رپورٹ میں کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یونس خان کو ردعمل دینے سے منع کر رکھا تھا ،مکی آرتھر نے یونس خان اور گرانٹ فلاورکی صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور اس وقت سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہیں۔