آتے ہی خامیاں دور کرنے کیلیے یونس کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں، باسط علی

 سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ بیٹسمینوں کی خامیاں دور اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے۔

باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ آنے سے ایک دم سے پاکستانی  بیٹسمینوں کی خامیاں دور اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے،ان کے تجربے سے سیکھنے میں کھلاڑیوں کو وقت لگے گا۔

 
ویڈیولنک پر گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، اس بار بھی ایسی ہی امیدیں ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ سب فوکس رہ کر میدان میں پرفارم کریں، نئے قوانین اور ماحول میں  شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، عابدعلی اور اظہر علی کو رنزکرکے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہوگا،انھوں نے کہا کہ فواد عالم کی جگہ افتخار احمد کے کھیلنے  کا زیادہ امکان موجود ہے۔