بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فوجیوں سے ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔