برطانوی باکسر ٹائیسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنر مین کو مشکل وقت میں یاد رکھتے ہوئے مالی مدد کردی۔
2019 میں لاس ویگاس میں اوٹو ویلین کے خلاف میچ دوران انھیں آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا جس سے تیزی سے خون نکل رہا تھا، خدشہ تھا کہ وہ فائٹ مزید جاری نہیں رکھ پائیں گے تاہم تب کارنر پر موجود جارج کیپیٹیلو نے خون کا بہاؤ روکنے میں مدد کی، جس کے بعد وہ فائٹ جاری رکھنے اور فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوئے۔
جب فیوری کو معلوم ہوا کہ کیپیٹیلو کا جم کورونا وائرس کی وجہ سے بند اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو انھوں نے انھیں مناسب رقم بھیج دی۔