دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 568,541 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین میں اتوار کو ریکارڈ اضافے کے بعد یہ تعداد 12,878,325 ہو گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں اور متاثرین کی تعداد بھی وہیں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 135,203 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دیگر ممالک کی صورتحال کچھ یوں ہے:
برازیل: 72,100
برطانیہ: 44,904
میکسیکو: 35,006
اٹلی: 34,954
فرانس: 30,007
سپین: 28,403
انڈیا:22,674
ایران:12,829
پیرو:1,870
روس: 11,318