بھارت میں پاکستان کی حمایت پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیا

مہاراشٹر: پاک بھارت میچ میں "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کا گھر مسمار کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، مسلمان شہری نے میچ دیکھتے ہوئے نعرہ لگایا، جسے بھارت مخالف قرار دے کر مشتعل ہجوم نے گھر گرا دیا۔

یہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے مظالم اور انتہا پسندی کا تازہ ترین ثبوت ہے۔ مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کروانے، شہریت چھیننے، معاشی نقصان پہنچانے اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے جیسے واقعات عام ہو چکے ہیں۔

عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور فوری اقدامات کرے۔