ایک ترک دلہن نے اپنی شادی کے ولیمے پر ملنے والے کروڑوں روپے کے سونے کو غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق، اس سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر ہے۔
دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی ہمدردی اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرے گا، خاص طور پر اس وقت جب فلسطینی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیلی وزیر خزانہ نے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے غزہ سے نکلنے کے بعد ہی جنگ بند ہوگی۔