بھارت نے یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے طویل المدتی اور سفارتی ویزا کی میعاد برقرار رہے گی، جبکہ دیگر کیٹیگریز کے ویزا کی مدت آج ختم ہو جائے گی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق، پاکستانیوں کو 16 مختلف کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے جاتے ہیں، جن میں سے صرف دو کیٹیگریز کی میعاد مذہب کی تفریق کے بغیر برقرار رہے گی۔
ادھر پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو حریت پسندوں کے گھروں کو اسرائیلی طرز پر گرانے کا عمل روکنا پڑا۔
مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کے احتجاج اور کشمیری عوام کی ممکنہ بغاوت کے خدشے کے باعث پیر کو یہ کارروائی روک دی گئی، تاہم حریت پسندوں کے عزیز و اقارب کی گرفتاریوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔