بھارت میں مودی حکومت کے خلاف عوامی بیداری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، اور اب خود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ایک بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے مسلم دشمن ایجنڈے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمان پرامن اور مہمان نواز ہیں، مگر مودی نے سیاسی مقاصد کے لیے ان کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کی۔
خاتون نے مودی کی حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہندو اور مسلمان کو آپس میں لڑوا کر سیاست چمکانا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت اور قومی سلامتی بری طرح متاثر ہو چکی ہے، حتیٰ کہ چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے اور مودی کچھ نہ کر سکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی کا دعویٰ کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرے گا، ایک اور جھوٹ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ماہرین دفاع کے مطابق مودی کا جھوٹا بیانیہ اب بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اور خود بھارتی عوام اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔