ٹام موڈی کی ٹی ٹوئنٹی الیون میں عالمی نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم جگہ نہ بناسکے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کسی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہیں کیا، انھوں نے ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کے ساتھ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کا انتخاب کیا،لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے ٹام موڈی نے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر پر نکولس پوران کو ترجیح دی، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر آندرے رسل کو لیا۔
اسپنرز میں سنیل نارائن اور راشد خان، پیسرز میں مچل اسٹارک، جسپریت بمرا اور جوفرا آرچر کو شامل کیا، آئی پی ایل فرنچائز حیدر آباد سن رائزر کے سابق کوچ نے ٹیم کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا ہے۔